ڈیرن سیمی کی دھواں دار بلے بازی، پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 مارچ 2018 22:30

ڈیرن سیمی کی دھواں دار بلے بازی، پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو قابل ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیدیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کامران اکمل محمد نواز کی شاندار گیند کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی رن بنائے اپنی پہلی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ڈوئن سمتھ اور محمد حفیظ نے مل کر 56 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی تاہم 49 رنز کے انفرادی سکور پر ڈوئن سمتھ آﺅٹ ہوگئے، سمتھ نے اپنی اننگز میں 5 فلک شگاف چھکے لگائے تاہم واٹسن کی گیند پر وہ کیون پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈوئن اسمتھ کے بعد محمد حفیظ بھی لافلن کی گیند پر 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔حفیظ کے آﺅٹ ہونے کے بعد زلمی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خوشدل شاہ اور لائم ڈاسن بالترتیب 4 اور 2 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسرے راو¿نڈ میں شاندار کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا ہے اور ابتک 7 میچز میں 8 پوائنٹس کےساتھ تیسری نمبر پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئنز پشاور زلمی 7 میچز میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہے۔