وفاقی پولیس نے جڑواں شہر وں، پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والے 97موٹر سائیکل بر آمد کر لئے

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) وفاقی پولیس نے اسلا م آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہر وں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والے 97موٹر سائیکل بر آمد کر لئے ،یہ موٹرسائیکل پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ مختلف مقامات سے بند کئے تھے ،ریسکیو ون فائیو سے ان موٹرسائیکلوں کے کو ائف چیک کر نے پر معلوم ہوا کہ یہ تمام چوری شدہ ہیں، جن کے متعلق متعلقہ اضلا ع کی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارا لحکومت کے تھانوں میں بند موٹر سائیکل جو زیر دفعہ 550ض ف کے تحت مختلف مقامات سے دوران سپیشل چیکنگ کاغذات نہ ہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لئے تھے ، قبضہ میں لئے گئے ان موٹر سائیکلوں کے متعلق ریسکیو ون فائیو سے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی، چھا ن بین کے بعد 97موٹر سائیکل جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری پائے گئے ، رپورٹ کے مطابق ان میں اسلام آبادکے 34،راولپنڈی کے 55،لاہور کے 5،گوجرانوالہ کے 2 اورساہیوال کا ایک موٹر سائیکل شامل ہے،ا سلام آ با د پولیس کی جا نب سے متعلقہ اضلا ع کی پولیس کو بر آمد کئے گئے موٹر سائیکلوں سے آ گاہ کر دیا گیا ہے،جبکہ ایس ایس پی اسلام آ با د نے تمام زونز کے ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے تمام بر آمد شدہ موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیے جائیں ،انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہد ایت کی ہے کہ وہ بغیر کا غذات مو ٹر سائیکل اور گا ڑیا ں جو قبضہ پولیس میں لیں ان کے کو ائف 15سے چیک کر یں کہ یہ کسی جگہ سے چوری شدہ نہ ہے، تا کہ کار اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

.

متعلقہ عنوان :