اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی ،یوتھ آف نیشن کی تشکیل کی منظوری

نوجوانوں کے مسائل حل کرائے گی،کابینہ کی تشکیل کیلئے ذمے داری صوفیہ خورشیدکے سپرد

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء)اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کا جنرل کونسل کااجلاس منعقدہوا، اجلاس میں کابینہ سمیت تمام کارکن نے بھرپورشرکت کی، اجلاس میں احمدبن جعفرنے تجویزپیش کی کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل اور بالخصوص ان کی کیریئرکونسلنگ کے حوالے سے اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت ایک ذیلی تنظیم قائم کی جائے جوان کے مسائل پرغورکرے اورانہیں حل کرانے کی سعی کرے۔

(جاری ہے)

جنرل کونسل اجلاس میں تمام عہدے داروں اورکارکنان نے ہاتھ اُٹھاکربھاری اکثریت سے اس تجویزکومنظورکرلیا۔آخرمیں غوروخوص کے بعدنوجوانوں کی اس تنظیم کانام یوتھ آف نیشن منظورکرلیاگیا،جس میں احمد بن جعفر کو نائب صدرمنتخب کیا گیااور جنرل کونسل اجلاس میں کارکن صوفیہ خورشیدکو ذمے داری دی گئی کہ وہ یوتھ آف نیشن کے لئے عہدے داروں کا نتخاب کرکے تنظیم کی کابینہ تشکیل دے۔