گورنر کے عہدے پر مقرر شخص کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی گنجائش نہیں ہے ، سید ناصرشاہ

گورنر وفاق کے نمائندے ضرور ہیں ، کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے بجائے صوبے کی نمائندگی کرنی چاہیے، وزیراطلاعات سندھ

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:34

گورنر کے عہدے پر مقرر شخص کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی گنجائش ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کے عہدے پر مقرر شخص کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی گنجائش نہیں ہے، گورنر وفاق کے نمائندے ضرور ہیں لیکن ان کو کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے بجائے اپنے صوبے کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبات کی جانب سے لگائے گئے سائنسی میلے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس لاز ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی صوبے کا چیف ایگزیکٹو وزیر اعلی ہوتا ہے اور اس لییتمام اختیارات بھی ان ہی کے پاس ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

گورنر صاحب اچھے انسان ہیں مگر وہ جو کررہے ہیں انہیں نہیں کرنا چاہیے ان کا جو کردار ہے انہیں وہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے پی آئی بی اور بہادر آباد کے روز بدلتے موقف کے باعث ان کے اپنے لوگ متنفر ہورہے ہیں اور سینیٹ کے انتخابات میں ان ہی متنفر ہونے والے لوگوں نے ووٹ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مہر سردارن پیپلزپارٹی میں ہیں اور رہیں گے ان کے خلاف کاروائی کی جو باتیں میڈیا میں آرہی ہیں وہ غلط ہیں وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے گھوٹکی میں ذاتی اختلافات کی وجہ سے ایشو ہوئے ہیں لیکن وہ الگ نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھر ضلع کونسل کے چیئرمین اسلم شیخ ایک اچھے انسان ہیں ہم ان کو ضلع کونسل کی چیئر مین شپ چھوڑنے نہیں دیں گے انہیں نظام کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور پیش آئی ہونگی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوئے ہونگے لیکن حکومت کی جانب سے تو سب کو اختیارات دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے اسکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :