مستقبل میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے قاتل کو سرعام پھانسی یا سنگسار کیا جائے ‘ زینب کے والد کا مطالبہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:34

مستقبل میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے قاتل کو سرعام پھانسی یا سنگسار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے والد حاجی محمد امین نے ایک مرتبہ پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا سدباب کرنا ہے تو زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی یا اسے مرنے تک سنگسار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دل دہلا دینے والے اس سانحہ کے بعد پاکستان کی عوام کی اکثریت کی رائے بھی یہی ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے ۔حاجی محمد امین کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی نے بھی مجھے بلایا تھا جہاں میں نے قاتل کو سر عام پھانسی یا اسے مرنے تک سنگسار کرنے کی تجویز دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :