کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے خصوصی کریک ڈائو ن بارے حکمت عملی طے

تھانوں کی سطح پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی کریک ڈائون کیلئے ڈویژن ایس پیز کو نگران مقرر کردیاگیا ،سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی سربراہی میں اجلا س

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھتہ خوروں ،ْ منشیات فروشوں ،ْ اسلحہ سمگلروں ،ْہوائی فائرنگ کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر خصوصی کریک ڈائون کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے نئی حکمت عملی کے تحت تھانوں کی سطح پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی کریک ڈائون کیلئے ڈویژن ایس پیز کو نگران مقرر کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی کوارڈینیشن عبدالرئوف بابر ،ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں پشاور میں بھتہ خوروں ، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر ، اسلحہ سمگلروں اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اس موقع پر سی سی پی او نے کہاکہ عوام کی مال و جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں مزید تیز کی جائیں قمار بازوں ،ْ منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر موثر کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں تھانوں ،ْ چوکیوں اور چیک پوسٹوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے جبکہ اہم مقامات کی سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیاجائے سی سی پی او نے پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا انہو ں نے کہاکہ عوام کو بروقت انصاف مہیا کیاجائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے افسران او اہلکاروں کو ہمہ وقت تیاررہنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :