Live Updates

عمران خان نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویز جمع کرائیں اور اسکے جعلی ہونے کا اعتراف بھی کیا،مریم نواز

بلوچستان میں پہلے حکومت ختم کی جاتی ہے اور پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دائیں زرداری صاحب اور بائیں عمران صاحب ہاتھ ملانے سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام آپ پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں عمران صاحب ایک مرتبہ پھر وہ کاغذات ٹویٹ کر رہے ہیں جن پر دو سال نہ صرف انویسٹی گیشن ہوئی، سپریم کورٹ میں کیس چلا اور جے آئی ٹی بنی، آپ دستاویز اس وقت ٹویٹ کرتے ہیں جب آپ کو پتہ ہوکہ آپ خود چور ہیں عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے، سوشل میڈیا کنونشن ہو یا مریم نواز کا اردو میں ٹوئیٹ اسے فالو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،خالی کرسیوں کا کنونشن عمران صاحب چاہے سوشل میڈیا کا ہو یا جلسے ہوں وہ کامیاب نہیں ہوتے، آپ کا آج کا ٹوئیٹ خوف کو ظاہر کرتا ہے، پرانے دستاویزات ٹوئیٹ کرنے سے پہلے کم از کم تاریخ تو پڑھ لیتے، لوگوںکو بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں کہ پاکستان کی عوام حقیقت جانتے ہیں،وزیر مملکت ا طلاعات کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:30

عمران خان نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویز جمع کرائیں اور اسکے جعلی ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ جھوٹ بولتے ہیں اور اس چیز سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں جو خیبرپختونخوا میں آپ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتی ہے، آپ اس چیز سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں آپ نے جعلی دستاویز جمع کرائیں اور اس کے جعلی ہونے کا اعتراف بھی کیا‘بلوچستان میں پہلے حکومت ختم کی جاتی ہے اور پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دائیں زرداری صاحب اور بائیں عمران صاحب ہاتھ ملانے سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام آپ پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں‘ آپ جھوٹ بولتے ہیں، دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں، جو لوگ کام کرتے ہیں ان پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں اور امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے ہیں ‘عمران صاحب ایک مرتبہ پھر وہ کاغذات ٹویٹ کر رہے ہیں جن پر دو سال نہ صرف انویسٹی گیشن ہوئی، سپریم کورٹ میں کیس چلا اور جے آئی ٹی بنی، آپ دستاویز اس وقت ٹویٹ کرتے ہیں جب آپ کو پتہ ہوکہ آپ خود چور ہیں‘عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے، سوشل میڈیا کنونشن ہو یا مریم نواز کا اردو میں ٹوئیٹ اسے فالو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ خالی کرسیوں کا کنونشن عمران صاحب چاہے سوشل میڈیا کا ہو یا جلسے ہوں وہ کامیاب نہیں ہوتے، آپ کا آج کا ٹوئیٹ خوف کو ظاہر کرتا ہے، پرانے دستاویزات ٹوئیٹ کرنے سے پہلیکم از کم تاریخ تو پڑھ لیتے، لوگوںکو بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں کہ پاکستان کی عوام حقیقت جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سنٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ایک مرتبہ پھر وہ کاغذات ٹویٹ کر رہے ہیں جن پر دو سال نہ صرف انویسٹی گیشن ہوئی بلکہ سپریم کورٹ میں کیس چلا اور اس کے بعد جے آئی ٹی بنی، آپ دستاویز اس وقت ٹویٹ کرتے ہیں جب آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ خود چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ضمنی ریفرنس کے ساتھ دوسرا، تیسرا ریفرنس آ رہا ہے اور محمد نواز شریف کے کیس میں توسیع مانگی گئی ہے، دو سال گزر جانے کے باوجود اس شخص دو مرتبہ پنجاب کا وزیراعلی اور پاکستان کا تین مرتبہ منتخب وزیراعظم رہا اس کے اوپر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس جو فرم لندن میں پاکستانی عوام کے ٹیکس سے ہائر کی گئی، وہ بینک کرپٹ تھی، وہ کمپنی جو تین مرتبہ منتخب وزیراعظم رہا اور وہ کمپنی جو منتخب وزیراعظم کی انویسٹی گیشن کرتی ہے اس کا اپنا ریکارڈ برطانیہ اور لندن میں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ جھوٹ بولتے ہیں اور اس چیز سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں جو خیبرپختونخوا میں آپ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتی ہے، آپ اس چیز سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں آپ کی جماعت نے ہارس ٹریڈنگ کی، آپ اس چیز سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں آپ نے نقلی دستاویز جمع کرائی اور اس کے جعلی ہونے کا اعتراف بھی کیا، آپ اس چیز سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بلوچستان میں پہلے حکومت ختم کی جاتی ہے اور پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دائیں زرداری صاحب اور بائیں عمران صاحب ہاتھ ملانے سے نظر ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستان کی عوام آپ پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ جھوٹ بولتے ہیں، دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں جو لوگ کام کرتے ہیں ان پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں اور آپ ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کی جمہوریت کو ایمپائر کی انگلی کے اشارے سے ڈی ریل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دھرنا دیتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ نواز شریف صاحب سپریم کورٹ اورعدلیہ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم وہ واحد شخص اور مسلم لیگ (ن) واحد پارٹی ہے جس نے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا لیکن اس فیصلے کو نواز شریف تو کیا پاکستان کے عوام نے نہیں مانا اور جب عدالتیں آپ کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو آپ اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے کی بات کرتے ہیں اس وقت سوموٹو اور قانون کہاں جاتا ہے جب کیپیٹل کو لاک ڈائون کی بات ہوتی ہے، کنٹینر کے اوپر بجلی کے بل جلائے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ہنڈی کے ذریعہ پیسہ منگوائیں کیونکہ عمران صاحب اپنی ساری زندگی ہنڈی کے ذریعہ پیسے منگواتے آئے ہیں اس لئے وہ یہ درس پاکستان کی عوام کو دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو سال تک یہ کیس سپریم کورٹ میں چلا اس کے بعد جے آئی ٹی کے لئے ہیرے تراشے گئے، جنہوں نے انویسٹی گیشن کی مگر نیب کے ریفرنسز آج تک مکمل نہیں ہوئے، ابھی بھی ضمنی ریفرنسز آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسا جرم اورکونسی کرپشن نواز شریف کو کسی کرپشن کے ریفرنس پر نہیں نکالا گیا بلکہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، کیونکہ اور کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت گرا دی جاتی ہے یہ سب پورا پاکستان دیکھ رہا ہے اور بلوچستان کے اندر سینیٹرز کو آزاد کردیا جاتا ہے اور پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو عہدے سے اقامے پر نکالا جاتا ہے اور پھر انہیں ان کی پارٹی کی صدارت سے ہٹایا جاتا ہے جس کے وہ قائد اللہ کے فضل سے اور پاکستان کے عوام کی محبت کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن وہ شخص جس کو اپنے عہدے سے ایک اقامے پر نکالا گیا، وہ شخص جس سے اس کی پارٹی کی صدارت ہٹائی گئی وہ شخص جس کی پارٹی کو الیکشن میں پارٹی نشان پر الیشکن لڑنے سے محروم گیا آج وہ پارٹیاں جو ہمارے خلاف نعرے لگاتی ہیں، آج اس شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ وہ کس شخص کا نام لے گا اور وہ چیئرمین سینیٹ بنے گا، یہ اللہ کا فضل وکرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، عمران صاحب آپ جواب دیں کہ چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی میں 30 نشستیں ہونے کے باوجود44 ووٹ کیسے لئی آپ اس پر ٹوئیٹ کریں اور اپنے ممبر سے جواب لیں کہ ہارس ٹریڈنگ کیوں کی مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ اس وقت سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر جواب دیں، ٹوئیٹ اس پرکریں کہ جعلی دستاویزات کیوں جمع کرائیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ دسواں والیم ثبوتوں کے طور پر کارٹن میں بھر کر لایا گیا اور اب کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے مذاق سمجھا ہوا ہے کہ تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو آپ اس طرح کا سلوک کریں ایسا ہر گز نہیں ہوگا، ایسا اس لئے نہیں ہوگا کیونکہ وہ شخص عوام کے ساتھ جو وعدہ کرتا ہے اس کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پہلا وعدہ ایٹمی قوت بنانے کا کیا، دوسرا وعدہ پاکستان کے اندر موٹر ویزکا جال بچھانے کا، تیسرا وعدہ ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کا، چوتھا وعدہ پاکستان میں نہیں بلکہ اس خطے کیلئے اور پاکستان کی آئندہ نسلوں کیلئے سی پیک کاانتظام کرنے کا اور اب ایک اور وعدہ کہ پاکستان کے عوام کے ووٹ کا تقدس اور پاکستان کے عوام کے ووٹ کی عزت کا وعدہ نوازشریف نے کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے لے کر آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا جہاں ہمارے مخالفین کی حکومت ہے اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان جہاں نواز شریف جاتے ہیں، عوام کے ووٹ کے تقدس کے وعدے کی قسم ہر شخص کھاتا ہے جو اسے دیکھنے آتا ہے اور اس وعدے اور قافلے میں حصہ لینے اور اس کا حصہ بننے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ بلوچستان کی حکومت کو ختم کیا جاتا ہے، منتخب وزیراعظم جو اس ملک اور قوم کی خدمت کررہا تھا اس کو اس کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو خدانخواستہ کمزورکرنیکی کوشش کی جاتی ہے اور کمزور کرنے کی جتنی کوشش کی جاتی ہے مسلم لیگ اتنی ہی زیادہ مضبوط اور متحد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب جن کی کارکردگی کی تعریف ہم نہیں کرتے بلکہ دوسرے صوبوں کے عوام کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہئے، پوری دنیا ان کی تعریف کرتی ہے، عمران صاحب سے نہ کام ہوا اور نہ اس ملک اور قوم کو آپ سے کام کی بات ہونے کی کوئی توقع ہے، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ2013ء میں جن لوگوںنے عمران خان کو ووٹ دیئے مجھے افسوس ہوتا ہے، ان کی توقعات ختم ہوتے ہوتے دیکھتی ہوں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ انشاء اللہ جس طرح سینیٹ کے الیکشن2018ء کا مرحلہ مکمل ہونے جارہا ہے اسی طرح2018ء کے عام انتخابات کا مرحلہ بھی مکمل ہوگا، پاکستان کے عوام اسے پارٹی اور اس شخص کو ووٹ دیں گے جس پر وہ اعتماد کرتے ہیں اور جس نے ان کی خدمت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے محمد نواز شریف نے اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے نام پر اتفاق کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے میاں رضا ربانی کا نام دے کر مولانا فضل الرحمان کو آصف علی زرداری کے پاس بھیجا کہ اگر وہ ان کے چیئرمین کے امیدوار ہوں گے تو ہم انہیں ووٹ دیں گے کیونکہ محمد نواز شریف کو اس نظریے کی تقویت کی ضرورت ہے جس کا علم انہوں نے اٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شخص پر اعتماد کریں گے جو پاکستان کے اندر پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کو تقویت دینے کی کاوش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنے اتحادیوں سے مل کر اپنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق اور مطیع اللہ کے درمیان معاملہ کو صلح صفائی سے نمٹانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، جو کچھ ہوا دونوں اطراف سے وہ افسوسناک ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت مریم نواز کا خوف ہے، سوشل میڈیا کنونشن ہو یا مریم نواز کا اردو میں ٹوئیٹ اسے فالو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خالی کرسیوں کا کنونشن عمران صاحب چاہے سوشل میڈیا کا ہو یا جلسے ہوں وہ کامیاب نہیں ہوتے لیکن آپ کا آج کا ٹوئیٹ خوف کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے پرانے دستاویزات ٹوئیٹ کئے کم از کم تاریخ تو پڑھ لیتے، لوگوںکو بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں کہ پاکستان کی عوام حقیقت جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء صاحب کی کراس ایگزامینیشن ہو گی جو ان کے ساتھ ہونے والا ہے وہ ان کو بھی نہیں پتہ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اس حکومت کا ماضی کے 70 سال سے موازنہ کیا جائے تو ثابت ہو گا کہ پاکستان کے عوام کی خدمت ہم نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدوں اور جھوٹے نعروں پر اب پاکستان میں حکومتیں نہیں بنتیں اور نہ بنیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا اس وقت ملک میں دہشت گردی تھی، معیشت تباہ حال تھی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو منصوبے ہماری حکومت نے شروع کئے آج ان کے افتتاح ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر اب ووٹ ملے گا، نا اہلی کو پاکستان کے عوام مسترد کر چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات