کیڈٹ کالج مستونگ کی رائیڈ نگ ٹیم کی سبی میلے میں شرکت

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:30

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) کیڈٹ کالج مستونگ کی رائیڈ نگ ٹیم نے کالج کے ایڈ جونٹ کیپٹن مسعود آحمد جان کی قیادت میں سبی میلہ میں شرکت کی ۔نوراحمد بنگلزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سبی کاتاریخی میلہ ثقابت کاآئینہ دارہے ۔سبی کاتا ریخی میلہ آج سے تین سو برس پہلے سردار چاکر خان رند نے منعقد کیا تھا۔سبی میلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سے شرکت کرنے کیلئے لوگ آتے ہیں۔

(جاری ہے)

روایت کے مطا بق اس سال بھی کیڈٹ کالج مستونگ نے میلے میں شرکت کی ۔ٹیم نے مہمانوں کوسلامی دی اور نیز بازی میں حصہ لیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقد وس بزنجونے کیڈٹس کیلئے دولاکھ روپے کااعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ نے اپنے کالج کانام روشن کر کے تاریخ رقم کردی ۔سبی میلہ میں شاندار کامیابی کالج کے تمام اسٹاف اور کیڈٹس کی محنت کا نتیجہ ہے ۔جنہیں جتنی داددی جائے کم ہے۔