پیشہ وارانہ تر بیت افسران کی تعلیمی استعداد بڑھانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنروہاڑی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:27

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پیشہ وارانہ تر بیت افسران کی تعلیمی استداد کو بڑھانے کیلئے انتہائی ضروری ہے وہی آفیسر ز کا میاب ہو تے ہیں جو اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھتے ہیں ہمیں بجٹ اور اکا ؤنٹس کے معا ملات میں مکمل طو ر پر آگاہ ہو نا چا ہیے تا کہ کسی قسم کی پر یشانی یا بے ضا بطگی نہ ہو۔

انہوں ان خیالات کا اظہار وہاڑی ٹی ہاؤس میں سب نیشنل گو رننس پر وگر ام کے تحت بجٹ اور پلا ننگ کے حوالے سے منعقدہ ایک تر بیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ٹیم لیڈر سب نیشنل گو رننس شہزاد سعید، کنسلٹنٹ ایس این جی محمد زبیر، کنسلٹنٹ ایس این جی امجد سلیمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر ما نی، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر، ایس این اے شیخ خرم سلیم ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ محمد مظفر خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق احمد سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھا رٹی اور ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کے افسران بھی مو جو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز یدکہا کہ تما م افسران کو فنا نشنل رولز اور بجٹ کے حوالے سے وقتا فوقتا ہونے والی تر بیت سے آگاہ رہنا چا ہیے اور پوری توجہ اور ذمہ داری سے کام کر نا چا ہیے ہر ڈاکو منٹ کو تسلی سے اچھی طرح چیک کر نا چا ہیے تاکہ کسی قسم کی کوئی بے ضا بطگی نہ ہو جس سے بعد پر یشانی کا سا منا کر نا پڑے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ایس این جی کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے افسران کو بجٹ اینڈ پلا ننگ کے حوالے سے بہتر ین تر بیت دی۔

اس موقع پر ٹیم لیڈ ر ایس این جی شہزاد سعید نے کہا کہ ٹر یننگ کا مقصد افسران کو فنا نشنل رولز سے آگاہ کر نا تھا تاکہ وہ اپنے دفا تر کے ما لی معا ملات کو احسن طریقے سے چلا سکیں سینئر کنسلٹنٹ محمد زبیر نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھا رٹی اور ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھا رٹی کے افسران کو بجٹ اینڈ پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی تر بیتی سیشن کر وایا۔