عوام کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نا حکو مت کی اولین تر جیح ہے،علی اکبربھٹی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:26

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نا حکو مت کی اولین تر جیح ہے جس کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں عطا ئیت کی وجہ سے بے شمار بیما ریاں پھیل رہی ہیں کسی عطائی کو انسا نی جا نوں سے نہیں کھیلنے دیں گے ڈرگ انسپکٹر با قا عد گی سے اپنے علا قوں کا دورہ کریں اور عطا ئیوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریںکسی سے کوئی رعا یت نہ بر تی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ایا و صحت ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈرگ کو الٹی کنٹرول بورڈروبینہ تاج، ڈاکٹر احمد انور،ڈرگاانسپکٹر عمران رشید، حما د حسن ، جو نس کا مران گل بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ عطا ئیت کے خا تمہ کیلئے ڈرگ انسپکٹر کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جب تک با قا عد گی سے چیکنگ نہیں کی جائے گی اس وقت تک عطا ئیت پر قا بو نہیں پا یا جاسکتا ڈرگ انسپکٹر ز اچانک چھا پے ما را کر یں تا کہ زیا دہ بہتر طر یقے سے کا روائی ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ تمام میڈ یکل سٹور ما لکان بھی حکو مت کے مقررہ کر دہ معیار کو پو را کریں اپنا ریکا رڈ مر تب کر یں اور ممنوعہ ادویات نہ رکھیں میڈیکل سٹور پر کو الیفائیڈ پر سن کا ہو نا ضر وری ہے اجلاس سے عطا ئیوں اور میڈیکل سٹور کے 29کیسز کو زیر بحث لا یا گیا 11کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کر دیا گیا 12کو زیر مشاہدہ رکھا گیا ایک کیس کے لئے ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا۔