تحصیل ہیڈ کوارٹرٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ اور بچوں کے وارڈ کیلئے جدید ترین آلات فراہم کر دیئے ہیں،ایم ایس

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:26

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) تحصیل ہیڈ کواٹر پنڈی بھٹیاں میں سہولتوں کی فراہمی اور ہیلتھ سسٹم ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ویژن ہے ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ملک محمد یونس کھوکھرنے کیا ۔انہوں نے بتایا حکومت نے ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ اور بچوں کے وارڈ کے لیے جدید ترین آلات فراہم کر دیے ہیں جبکہ جدید لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر ،الٹرا ساونڈ اور ڈینٹل شعبہ میں جدید آلات ،ڈیلوری کیسز کی مفت سہولیات فراہم کی ہیں ۔

علاوہ ازیں بہت جلد کمپیوٹرائز ٹوکن سسٹم سے معذور اور بوڑھے، خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ کیو سسٹم کے تحت رجسٹریشن کی سہولیات میسر آ سکیں گی۔انہوںنے بتایا کہ ہفتہ ور میڈیکل کیمپ میں 1500 مریضوں کا ہیپا ٹائٹس سی نکلا ،ان مریضوں کا پی سی آر ٹیسٹ بھجوا دیا ہے ان کو بذریعہ ٹی سی ایس ادویات مفت گھر کی دہلیز پر ملیں گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ شوگر کے مریضوں کیلئے 800 کے قریب مفت انسولین انجکشن ماہوار مفت فراہمی جاری ہے اور 17000مریضوں کو ماہوار علاج ومعالج اور میڈیشن مل رہی ہیں اں میں ؓبتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔

جبکہ بچوں کے وارڈکے لیے بچوں کے امراض ماہر ڈاکٹر ،10 میڈیکل آفیسروں اور ریڈیولوجسٹ اور پیتھالوجسٹ وغیرہ کی تعیناتی کے لیے جہدوجہدجاری ہے انہوںنے کہا ہسپتال سے متعلق شکایات سے ایم ایس کو آگاہ کریں فوری ازالہ ہو گا۔