سیالکوٹ میں خادم اعلیٰ پنجاب دیہی ایمبولینس سروس میں6مزید ایمبولینسز کا اضافہ کر دیا گیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:26

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) ضلع سیالکوٹ میں خادم اعلیٰ پنجاب دیہی ایمبولینس سروس 1034میں 6مزید ایمبولینسسز کا اضافہ ہوگیا ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے گاڑیاں محکمہ صحت کے مقامی حکام کے حوالے کردیںاس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ،اے ڈی سی فنانس توقیر حیدر کاظمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف احمد ساہی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ڈاکٹر خالد چودھری، ڈی ایچ او زڈاکٹر احمد ناصر اورڈاکٹر افضل بھلی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ زچہ بچہ کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کام کریں اور اس سلسلہ میں لاپروائی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ 6نئی ایمبولینسز ملنے کے بعد ضلع سیالکوٹ میں1034ایمبولینس سروس میں کل گاڑیوں کی تعداد14ہوگئی ہے جبکہ 28بنیادی مراکز صحت پر 27/7سروسز مہیا کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :