سیالکوٹ،وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیربلدیات نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:26

سیالکوٹ،وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیربلدیات نے ایگزیکٹو ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اورصوبائی وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے حاجی پورہ روڈ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا ۔ میئر میونسپل کاپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون ،شیخ ناصر، یوسی چیئرمینز مجاہد مقبول بٹ،میاں اشفاق بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی برانچ کے اجراء سے شہر اقبال کے باسیوں کو چند منٹ کی پراسس پر پاسپورٹ جمع کرنے کی سہولت میسر آئے ہے اس سہولت کیلئے صارفین سے اضافی چارجیز وصول کئے جائیں گے لیکن اس پاسپورٹ کے حصول کیلئے شہریوں کو ایجنٹوں سے نجات ملے گے ۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سینٹ کے چیئرمین کیلئے رضا ربانی کے نام پر اعتراض ، آصف علی زرداری کی مفادانہ سوچ کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جیالوں اور پارٹی کے وفاداروں کی بجائے اپنی ذات کے وفاداروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔