حکومت تعلیم کے شعبہ میں ہنگامی اصلاحات کر کے تعلیم عام کر رہی ہے،چودھری ارمغان سبحانی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:26

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں ہنگامی اصلاحات کر کے تعلیم عام کر رہی ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں تعلیم سب کیلئے کا خواب ہماری حکومت قائدعوام محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں مکمل کر رہی ہے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے،و الدین اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں، حکومت مفت کتب ،سکول بیگ اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے چودھری طارق سبحانی، صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی121عارف ہرناہ ، چیئرمین پبلک آکائونٹس کمیٹی آزاد جمو ں و کشمیر چودھری محمد اسحاق ،سینئر لیگی صوفی محمد اسحاق،ڈی ای او سکینڈری شیخ الطاف ،ملک محمد فیاض ، مسلم لیگ ن کے جائنٹ سیکرٹری ملک ادیب اصغر اعوان ، حاجی چودھری عاشق حسین ، صاحبزادہ قاری محمد امتیاز، چودھری صابر حسین ، چودھری وقاص انور ، چودھری اجمل حسین ، چودھری رفیق ملہی کرول ، سابق ڈپٹی ڈی ای او مبشر تنویر بٹ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :