قصور،غیر اعلانیاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

لوگوں کو اپنے کام سرانجام دینے میں شدید مشکلا ت کا سامنا ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:22

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے قصور میں غیر اعلانیاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری لوگوں کو اپنے کام سرانجام دینے میں شدید مشکلا ت کا سامنا ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود قصور اور گردونواح میں لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیاں لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے 12سے 14گھنٹوںکی لوڈشیڈنگ کر کے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے کئی علاقوں میں سارا سارا دن بجلی بند رہنے لگی بجلی کی بند ش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور معاملات زندگی رک کر رہ گئی ہے دیہاتوں میں بھی بجلی شہروں کی نسبت زیادہ بندکی جارہی ہے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں کاروباری حلقے بجلی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے بے روزگار ہونے سے گھروں کے چوہلے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں نجی اور سرکاری اداروں میں جانے والے سائلوں کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام تکمیل تک نہیں پہنچ رہے ہیںلیسکو اپنی نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہے،قصور کے شہریوں اور سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہبا زشریف اور وفاقی وزیر پانی ، بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :