قصور،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

خواتین کی پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان گرین فاتح ٹھہری

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:22

قصور،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصورکے زیر اہتمام خواتین کے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد ‘ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالواحد ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈاکٹر رابعہ ریاست ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رائوف باجوہ ‘اولمپئن خواجہ جنید ‘ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خواتین کی پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان گرین فاتح ٹھہری ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے کی طرح کھیلوں میں بھی خواتین کا کردار نمایاں ہے ۔ ضلعی انتظامیہ خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے سرپرستی جاری رکھے گی اور اس قسم کے ٹورنامنٹس کا انعقاد تواتر کیساتھ کیا جائیگا تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع میسر آئے ۔ انہوں نے اس موقع میچ میں حصے لینے والی خواتین کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد دی اور ان میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :