حب کے علاقے میں بس الٹنے سے 15زائر ین زخمی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) حب کے علاقے میں بس الٹنے سے 15زائر ین زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ہفتے کو حب سے شاہ نورانی جانے والے زائرین کی بس شاہ نورانی کے قریب ویراب ندی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے کراچی اور شاہنورانی منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں 6افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :