سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) ضلع سبی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق ہفتے کو سبی کی تحصیل لہڑی کے علاقے گوٹھ ٹھہڑی براہمانی میں زیر تعمیر سڑک پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں موجود افراد محفوظ رہے ،واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :