ضلع دکی میں خسرے کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق ،درجنوں متاثر

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) بلوچستان کے ضلع دکی میں خسرے کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق درجنوں متاثرسرکاری ہسپتالوں میں خسرہ بچائو ویکسین نا پید ہوگئی، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ہفتے کو دکی کے علاقے رباط میں خسرے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی بچے متاثر ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی پانچ سالہ سیف اللہ اور دو سالہ عنایت اللہ اور 2 سالہ رابعہ ولد ولی محمد شامل ہیں،گذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران خسرے کی وباء سے چار بچے جاں بحق ہوئے جبکہ علاقے میں تاحال خسرے سے بچائو کے لئے اقدامات نہیں کئے جا سکے،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دکی کے ہسپتال میں خسرے سے بچائو کی ویکسین بھی ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مزید اموات کا خطرہ لاحق ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمان کاکڑ نے خسرے سے اموات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :