چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس 12مارچ کو طلب کرلیا، نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائینگے، اسی دن چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ کو 10بجے صبح طلب کر لیاہے۔ اجلاس میں نو منتخب سینٹرز حلف اٹھائیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے 12 مارچ کو ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا ایجنڈا جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یعقوب خان ناصر بطور پریزائیڈنگ افسر اجلاس کی صدارات کریں گے،نو منتخب سینیٹرز کے حلف کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے نامزدگی فارم جمع کرائے جائینگے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے ہوگا ۔اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگاجس کے بعد سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب ہوگا۔ جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا اور نتائج کے اعلان کے بعد اسی دن ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :