آئی سی سی کا جنوبی افریقن بائولر ربادا پر لیول ٹو چارج عائد، کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:12

آئی سی سی کا جنوبی افریقن بائولر ربادا پر لیول ٹو چارج عائد، کینگروز ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کاگیسوربادا پر لیول ٹو چارج عائد کر دیا جس کے بعد ان کی آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ربادا نے کینگروز قائد سٹیون سمتھ کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کرنے کے بعد جارحانہ جشن مناتے ہوئے انہیں کندھا دے مارا جس پر آن فیلڈ ایمپائرز کرس گفانے اور کمار دھرمداسہ نے ربادا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر آئی سی سی لیول ٹو چارج عائد کر دیا تاہم جنوبی افریقن مینجمنٹ نے چارج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا، سماعت ہارنے کی صورت میں ربادا کینگروز کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے باہر ہو جائیں گے کیونکہ مختلف واقعات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کے حصے میں پہلے ہی 5 ڈی میرٹ پوائنٹس شامل ہیں، میچ ریفری جیف کرو آج اتوار کو میچ کے تیسرے روز سماعت کریں گے۔