سری لنکن کرکٹر رمبکویلا نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے اور دو افراد پر حملے کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:12

سری لنکن کرکٹر رمبکویلا نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے اور دو افراد ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) سری لنکن کرکٹر رامتھ رمبکویلا کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے اور دو افراد پر حملے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دو طلبہ پر حملہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن میڈیا کے مطابق رمبکویلا کو 9 مارچ کی رات کو ناوالا روڈ، کولمبو سے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا، سری لنکا پولیس کے میڈیا ونگ نے بھی رمبکویلا کی گرفتاری کی تصدیق کی اور انہیں آلوتھ کیڈ مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے پیش کیا، یہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب رمبکویلا کو گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل ستمبر 2016ء میں انہیں کولمبو میں کار حادثے میں ملوث ہونے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سری لنکن بورڈ نے کہا کہ اگر رمبکویلا پر لگائے گئے الزامات درست ہوئے تو انہیں سخت سزا دے گا۔ واضح رہے کہ رمبکویلا کو دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں آئی لینڈرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :