بیروزگار لوگ نااہل حکمرانوں سے بیزارہوگئے ہیں۔ دانش ملک
حکمرانوں نے عوامی مسائل کاسدباب کرنے کی بجائے انہیں مزید پیچیدہ بنادیا
ہفتہ 10 مارچ 2018 21:32
(جاری ہے)
وزارت خارجہ اوروزارت خزانہ کی کارکردگی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرشدیدظلم ہورہے ہیں مگرالٹااسے ملزم سمجھاجارہا ہے جبکہ حکمرانوں کے نزدیک یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔چین کے سواپاکستان کی سرحدیں ہرطرف سے غیرمحفوظ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے چنگل سے فوری طورپر نکلنا اوربرابری کی بنیادپرنئے دوست بناناپاکستان کی بقاء کیلئے مفیدرہے گا۔پاکستان،افغانستان،ایران اوربنگلہ دیش کے درمیان بدگمانی اسلام اوران اسلامی ملکوں کے مفادمیں نہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کاتوازن بحال کرنے کیلئے روس کوسہارادیا جائے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ اورنریندرمودی کے ساتھ دوٹوک بات کرنے کاوقت آگیا ۔پاکستان کاوقاربحال جبکہ قومی بحران ختم کرنے کیلئے زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والی دوررس پالیسیاں بناناہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اورنااہلی سے زیادہ بدنیتی اوربدانتظامی پاکستان کی سا لمیت اورقومی مفادات کیلئے زہرقاتل ہے۔جس دن حکمرانوں کی نیت درست ہوگی اس دن ہمارا ملک سنبھل اورسنور جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمران طبقہ پیسے کو ملک وقوم کی امانت سمجھتاتویہ وقت نہ دیکھنا پڑتا، قومی وسائل کا ضیاع کرپشن سے بڑی کرپشن ہے۔ہمارامقروض ملک غیرضروری تعمیراتی منصوبوں کامتحمل نہیں ہوسکتا،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے تعلیمی اور طبی مراکز سمیت شہریوں کی ویلفیئر سے متعلقہ قومی اداروں کواپ گریڈ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہے،اگرحکومت پاس کوئی معقول وضاحت ہے توپیش ورنہ اس صورتحال کافوری سدباب کرے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.