سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں مزید تین سال توسیع پر از خود کیس نمٹا دیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں مزید تین سال توسیع ہونے پراز خود کیس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود کیس کی سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے، سرکاری وکیل نے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں پیش کر دی، جس پر چیف جسٹس نے از خود کیس نمٹا دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں انہیں 6 ماہ کے اندر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنا ہے جس کی ڈیڈ لائن بھی 13 مارچ ہی ہے، سپریم کورٹ نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے جواب مانگا تھا۔

متعلقہ عنوان :