ختم نبوت شقوق کی تبدیلی کیخلاف دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی اور اسلامیان پاکستان کے دلوں کی آواز ہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے ختم نبوت شقوق کی تبدیلی کے خلاف دائر درخواستوں پر آنے والے فیصلہ کو تاریخی اور اسلامیان پاکستان کے دلوں کی آواز قرار دیاہے اور کہاہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئین پاکستان کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے عدلیہ ، فوج ، بیوروکریسی سے حلف نامے لینے اور نادرا ، مردم شماری وغیرہ میں قادیانیوں کی صحیح تعداد کے اندراج کے سلسلہ میں کوئی حکم دیاہے ، اب حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے پر اس کی حقیقی روح کے مطابق فوراًعمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غیر مسلموں کی طرف سے اپنے آپ کو مسلمان کی حیثیت سے پیش کرنا دھوکہ دہی ہی نہیں ، آئینی بغاوت ہے اور اس کا سخت ترین نوٹس لینا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :