سراج الحق نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی پاکستان کاسیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:32

سراج الحق نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی پاکستان کاسیکرٹری اطلاعات مقرر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی پاکستان کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیاہے ۔ قیصر شریف نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ سابق سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم کو جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے امیدوار نامزد کیاہے جس بنا پر انہوں نے شعبہ نشرواشاعت کی ذمہ داری سے معذرت کی ہے ۔

(جاری ہے)

امیر العظیم جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے ۔ قیصر شریف گزشتہ پانچ سال سے سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے ۔ قیصر شریف نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے ایم اے سیاسات کے علاوہ یو ایم ٹی سے اسلامی فکر و تہذیب پر ایم فل کیاہے ۔ وہ طالب علمی کے دور میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی ، ناظم صوبہ پنجاب ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں ۔