تحریک انصا ف کامشن اور منشور ملک سے غر بت کا خا تمہ اور کر پشن ‘ لو ٹ مار اور سیا سی چورو ں کو کٹہرے میں لانا ہے،نسیم زہراء

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کامشن اور منشور ملک سے غر بت کا خا تمہ اور کر پشن ‘ لو ٹ مار اور سیا سی چورو ں کو کٹہرے میں لانا ہے جس پر تحریک انصا ف کو بہت زیادہ کامیابی مل چکی ہے تحریک انصا ف مستقبل کی بڑی پار ٹی بن کر ابھر رہی ہیں عمران خان کی قیاد ت میں کارکنو ں نے کر پشن کیخلا ف جو جدو جہد کی ہے وہ تار یخ کا حصہ بن چکی ہے عمران خان کی للکار سے پہلے پاکستان میں اقتدار میں آنے جانے کی بار یا ں لگی ہو ئیں تھیں اب بار یا ں لینے والو ں کے کر پشن محلا ت میں ز لز لہ بر پا ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف بر سراقتدار آ کر ملک سے غر بت خاتمہ کیلئے کر داراداکرے گی انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے سے جمع ہونے والے ٹیکسز کے اربوں روپے پسے ہوئے طبقات کی حالت زار کو بہتر کرنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کی خوشحالی اور آسودگی پر خرچ کئے ،یہی وجہ ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت سمیت کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں۔

متعلقہ عنوان :