وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے تمام شعبہ جات میں تعلیمی احتساب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا زاکر نے تمام شعبہ جات میں تعلیمی احتساب کے نظام پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں بہترین اور پر امن تعلیمی ماحول کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے لازمی ہے کہ سمسٹر قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سمسٹر سسٹم کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ پہلے مرحلے میں وائس چانسلر نے تمام تعلیمی شعبہ جات کے سربرہان کو 75 فیصدسے کم حاضری والے اور کم ازکم مطلوبہ جی پی اے حاصل نہ کرنے والے کے طلباء و طالبات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :