پی ایس ایل ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 مارچ 2018 20:33

پی ایس ایل ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں دبئی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم کو کم سے کم رنز کرنے دیں۔ جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اس میچ میں بھرپور مقابلہ کرکے فتح حاصل کریں۔