حیدرآباد،لوڈشیڈنگ ،ڈیڈکشن بل اورعملے کے ہاتھوں صارفین کی تذلیل کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت مظاہرہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) لوڈشیڈنگ ،ڈیڈکشن بل اورعملے کے ہاتھوں صارفین کی تذلیل کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت یوسی 17 سٹی آفندی ٹائون روڈپر مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے حیسکوانتظامیہ کے خلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ حیدرآبادکے صدرظہیرالدین شیخ نے کہاہے کہ حیسکونے عوام دشمنی میں تمام حدیں پھلانگ ڈالی ہیں آٹھ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ڈیڈیکشن اور صارفین کی تذلیل کرنامعمول بناہواہے حیسکوانتظامیہ کی غنڈہ گردی بند نہ ہوئی حیسکوہیڈآفس پر دھرنادیں گے ۔

انھوں نے کہاکہ حیسکوانتظامیہ اور عملے کرپشن میں اپنی مثال آپ ہیں صارفین حیسکوکے ہاتھوں پریشان ہیں اس وقت آٹھ آٹھ دس دس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ روزکامعمول بنی ہوئی ہے ابھی یہ حال ہے توجون جولائی میں شدیدموسم میں کیاہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرنے کے دعوے پر دعوے کیے جارہی ہے لیکن عملاًایسانہیں ہورہاہے ۔لائن لاسز،ڈیڈکشن کے نام پر اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے صارفین کوبھاری بھرکم بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ کرپٹ عملے اوربجلی چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہے بل درست کرانے جاتے ہیں تو شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے حیسکوانتظامیہ اور حیسکوکاعملہ صارفین کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے صارفین کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے وزیر مملکت عابدشیرعلی کے سامنے صارفین نے جس طرح اپنے مسائل پیش کیے ہیںاس سے حیسکوکی عوام دشمنی ثابت ہوتی ہے انھوں نے کہاکہ اگرحیسکوانتظامیہ نے اپنارویہ نہ بدلہ توحیسکوآفس پر بھرپور دھرنادیاجائے گا۔

یوتھ ونگ کے نائب صدرعدنان دانش اور یوسی صدرجاویدرزاق نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :