حیدرآباد، الیاس آباد کرکٹ چیئمپین ٹرافی سپرالیاس آباد کرکٹ کلب نے 117 رنز سے جیت لیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:30

حیدرآباد، الیاس آباد کرکٹ چیئمپین ٹرافی سپرالیاس آباد کرکٹ کلب نے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) الیاس آباد کرکٹ چیئمپین ٹرافی سپرالیاس آباد کرکٹ کلب نے 117 رنز سے جیت لیا، الیاس آباد کرکٹ چیمپن ٹرافی کے فائنل میچ سخی کا لاڈلا کرکٹ کلب اور سپرالیاس آباد کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ، سپرالیاس آباد کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اُوور میں 207رنز 5وکٹوں کے بنیاد پر بنائے، سپر الیاس آباد کرکٹ کلب کی جانب سے طفیل نے 75 ، ناصر نے 65 اور عمران نے 17رنز بنائے، سخی کا لاڈلا کرکٹ کلب کی جانب سے اکرم ، جاوید اور صدام ایک ایک وکٹ حاصل کی ، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سخی کا لاڈلا کرکٹ کلب 93رنز پر ڈھیر ہوگئی، سخی کا لاڈلا کرکٹ کلب کی جانب سے وقاص نے 31اور پپو نے 15رنز بنائے ، سپرالیاس آباد کرکٹ کلب کی جانب سے راشد نے 3، عمر اور شاہد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فیصل خان اور فرسٹ کلاس کرکٹر ذوالفقار علی اور گلاس بینگل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز صدیقی اور سیکریٹری آصف صدیقی ، محلہ کمیٹی کے چیئرمین سفیان علی صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، فائنل میچ کے مین آف دی میچ طفیل قرار پائے، وقاص فاسٹ چیمپن اور فاسٹ بولر اکرم اور عمر قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :