سینیٹ کا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا، سید مراد علی شاہ

چیئرمین کی نامزدگی کے لیے پی پی پی کی لیڈرشپ ہی حتمی فیصلہ کرے گی،وزیر اعلی سندھ

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:30

سینیٹ کا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا، سید مراد علی شاہ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ سینیٹ کا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہوگااور سینیٹ چیئرمین کی نامزدگی کے لیے پی پی پی کی لیڈرشپ ہی حتمی فیصلہ کرے گی-وہ یونین کونسل بوبک میں یو سی چیئرمین مخدوم ضمیر حسین سے ان کی رہاشگاہ پر ان کے رشتے دار کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کررہے تھے -سندھ میں پیرامیڈیکل عملے کی جانب سے احتجاج کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیرامیڈیکل عملے کی جانب سے پروفیشنل الائونس کا مطالبہ کیاگیا ہے اور ہم نے انہیں بتادیاکہ اس سے حکومت سندھ پر10 ارب روپے کا اضافی بوجھ آجائیگا اور اس سے دیگر ترقیاتی اسکیمیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں، لہٰذاپیرامیڈیکل عملے کو دیگر صوبوں کی طرح قانون کے مطابق سہولیات دی جائیں گی -منچھر جھیل پر آراو پلانٹ بند ہونے اورمنچھر جھیل کی بحالی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے واٹرکمیشن بنایا گیا ہے جوکہ پانی سے متعلق تمام معاملات پر کام کررہا ہے اوراس ضمن میںاپنے اختیارات بھی استعمال کررہا ہے جبکہ ہم ان کی ہدایات پرعملدرآمد کررہے ہیں- نواز شریف کے مستقبل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فی الحال تو نوازشریف نااہل ہیں -اس موقع پرڈویزنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو،ڈی آئی جی حیدرآبادجاوید عالم اوڈھو، ڈی سی جامشوروفرید الدین مصطفیٰ، ایس ایس پی جامشورو عرفان بہادر،پی پی پی رہنماء سکندر راہپوٹو،پی پی پی کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ، پی پی پی تعلقہ سہون کے صدر امان اللہ شاہانی و دیگر بھی موجود تھے -بعد ازاںوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہون میں اپنے حلقے کے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل سنے اور مختلف مقامات پر جاکرلوگوں سے تعزیتیں بھی کیں-

متعلقہ عنوان :