لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ، متعدد بھارتی چوکیاں تباہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 مارچ 2018 20:16

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ء) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے 82 ایم ایم گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

سیز فائر کی خلاف ورزہ لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر کی گئی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعمال فائر کے بعد پاک فوج نے بھی فوری حرکت میں آتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہو جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :