سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا سخت نوٹس لے لیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:28

سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا سخت نوٹس لے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہیں اس لئے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے۔ سابق صدر نے متاثرہ بچی کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بھی یہ بھی کہا ہے کہ بچی کا بہترین علاج کروا کر ان کی زندگی بچائی جائے۔

متعلقہ عنوان :