Live Updates

بلوچستان کو پہلی بار چیرمین سینیٹ کے لیے موقع مل رہا ہے، عبدالقدوس بزنجو

انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام عمران خان کے سامنے رکھے ہیں عمران خان نے کہا ہے چیرمین سینیٹ کا بلوچستان سے ہونا صوبے کیلئے ضروری ہے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بھی مشکورہیں،عمران خان سے گزارش ہے جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کیاجائے،فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گے کہ ہمارا ساتھ دیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس ہم کسی صورت نہیں چاہتے ن لیگ کاامیدوار چیئرمین سینیٹ بنے، خوف تھا کہیں شریف خاندان کو کرپشن کرنے کی اجازت نہ دے دی جائے ،عمران خان فاٹا کے حالات بھی بہت خراب رہے ہیں ، ہماری کوشش تھی فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین بنے ، ہمارے تمام سینیٹرز بلوچستان کے پینل کو ووٹ دیں گے ،چیرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:48

بلوچستان کو پہلی بار چیرمین سینیٹ کے لیے موقع مل رہا ہے، عبدالقدوس ..
اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پہلی بار چیرمین سینیٹ کے لیے موقع مل رہا ہے،انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام عمران خان کے سامنے رکھے ہیں ،عمران خان نے کہا ہے کہ چیرمین سینیٹ کا بلوچستان سے ہونا صوبے کیلئے ضروری ہے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بھی مشکورہیں،عمران خان سے گزارش ہے جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کیاجائے،فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گے کہ ہمارا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام عمران خان کے سامنے رکھے ہیں ، آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلوچستان کے لیے ہرقربانی دیں گے جبکہ عمران خان نے کہا چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے ہونا صوبے کیلئے ضروری ہے، اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لائیں، عمران خان سے گزارش ہے، جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کیاجائے، فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گیکہ ہمارا ساتھ دیں، بلوچستان کو پہلی بار چیرمین سینیٹ کے لیے موقع مل رہا ہے، امید ہیکہ دیگر جماعتیں بھی چیرمین سینیٹ کیلیے ہمیں سپورٹ کریں گی، آصف زرداری کے اس بیان کو قدر کی نگاہ سیدیکھتے ہیں ، ہمیں باقی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے ، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ مبارکباد دیتا ہوں کہ پہلی بار پاکستان میں بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا ، فاٹا کے حالات بھی بہت خراب رہے ہیں ، ہماری کوشش تھی کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین بنے ، ہمارے تمام سینیٹرز بلوچستان کے پینل کو ووٹ دیں گے ، جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے ،عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ن لیگ کاامیدوار چیئرمین سینیٹ بنے، خوف تھا کہیں شریف خاندان کو کرپشن کرنے کی اجازت نہ دے دی جائے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے تمام سینیٹرزبلوچستان کے پینل کوووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کی حمایت وزیراعلیٰ بلوچستان کیساتھ ہے،۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات