نارنگ منڈی، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ،خاتون جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 10 مارچ 2018 20:58

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ کو جانے والی شاہراہ پر جیتوگالہ کے قریب ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے مخا لف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار خاتون عظمت بی بی کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اس کاچھوٹا بھائی زخمی ہو گیامتوفیہ اپنے بھائی کی منگنی کے لئے خریداری کرنے کے بعد واپس اپنے گائوںچکرالی جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی اچانک موت کی اطلاع ملتے ہی منگنی والا گھرانہ جہاں چند لمحے پہلے خوشی اور شادمانی گونج رہی تھی وہاںماتم ہونے لگا اور پورا خاندان سوگوار ہوگیا واضح رہے کہ نمازجنازہ میںرونگٹے کھڑے کردینے والے مناظردیکھنے میںآئے پورے خاندان پر غشی طاری تھی۔

متعلقہ عنوان :