میاں صاحب نے رضا ربانی کا نام لیکرسیاسی گگلی کروائی، راجا پرویز اشرف

میاں صاحب نےگگلی کروا کرمعاملےکوکنفیوزکرنے کی کوشش کی،پیپلزپارٹی کی قیادت اوررضا ربانی کومیاں صاحب کی گگلی کا ادراک ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 19:24

میاں صاحب نے رضا ربانی کا نام لیکرسیاسی گگلی کروائی، راجا پرویز اشرف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ میاں صاحب نے رضا ربانی کانام لیکر گگلی کروائی،میاں صاحب نے گگلی کروا کرمعاملے کوکنفیوزکرنے کی کوشش کی، پیپلزپارٹی کی قیادت اور رضا ربانی کومیاں صاحب کی گگلی کاادراک ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم قومی ادارو ں کے ساتھ کھڑے ہوں ۔

(جاری ہے)

قومی اداروں کے ساتھ کھڑا رہنے میں ہی ملک وقوم کا فائدہ ہے۔انہوں نے رضا ربانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے کے سوال پرکہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہی رضا ربانی کوسینیٹر اور چیئرمین سینیٹ بنایا۔راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میاں صاحب نے گگلی کروائی اور معاملے کوکنفیوز کرنا چاہتے ہیں۔رضا ربانی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کومیاں صاحب کی گگلی کاادراک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں ضرورت پڑنے پرسپورٹ دیتے بھی ہیں اور سپورٹ لیتے بھی ہیں۔