غیر قانونی بھرتی کیس،راجہ پرویز

اشرف کیخلاف سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی چیئرمین سینٹ ہمارا ہی ہو گا،سیاسی لوگ ہیں تعاون دیتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں،رضا ربانی کا نام لے کر نوازشریف کی جانب سے گگلی کرائی گئی ،سیاست میں تلخ و شیریں باتیں ہوتی رہتی ہیں، قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پا نے کی کوشش کرنیوالے غلطی پرہیں،سابق وزیراعظم پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:38

غیر قانونی بھرتی کیس،راجہ پرویز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کردی گئی ، راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ ہمارا ہی ہو گا،سیاسی لوگ ہیں تعاون دیتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں،رضا ربانی کا نام لے کر نوازشریف کی جانب سے گگلی کرائی گئی ،سیاست میں تلخ و شیریں باتیں ہوتی رہتی ہیں، قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پا نے کی کوشش کرنیوالے غلطی پرہیں۔

ہفتہ کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپگو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ،راجہ پرویز اشرف احتساب عدلت میں پیش ہوئے احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ریفرنس کی مزیدسماعت بغیر کسی کارروائی کی7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ ہمارا ہی ہو گا،سیاسی لوگ ہیں تعاون دیتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں۔

انہوںنے کہا سیاست میں تلخ و شیریں باتیں ہوتی رہتی ہیں، پیپلز پارٹی جس کو نامزد کرے گی وہی سینیٹ کا چیئرمین ہوگا، رضا ربانی ہمارے سینئر رہنما ہیں،رضا ربانی پارٹی کی وجہ سے سینیٹ کے چیئرمین بنے ،رضا ربانی کا نام لے کر نوازشریف کی جانب سے گگلی کرائی گئی ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پائیں گے وہ غلطی پرہیں۔