چیف جسٹس صاحب! الیکشن میں کارکردگی کافیصلہ عوام کرینگے،احسن اقبال

کیاعدلیہ کوئی سیاسی پارٹی ہے؟ انتخابات سے پہلےآپ ایسا بیان کیسےدےسکتے ہیں؟عدلیہ کوسیاسی کرنا ہم سب کانقصان ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کاچیف جسٹس سپریم کورٹ کے پنجاب حکومت کی کارکردگی بارے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 17:26

چیف جسٹس صاحب! الیکشن میں کارکردگی کافیصلہ عوام کرینگے،احسن اقبال
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! انتخابات میں کارکردگی کا فیصلہ عوام کریں گے، کیا عدلیہ کوئی سیاسی پارٹی ہے؟ انتخابات سے پہلے آپ ایسا بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ عدلیہ کوسیاسی کرنا ہم سب کا نقصان ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پنجاب حکومت کی کارکردگی پرتنقیدی بیان کاردعمل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے پہلے آپ ایسا بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ ایسے بیانات صرف آصف زرداری اور عمران خان ہی دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ کیا عدلیہ کوئی سیاسی پارٹی ہے؟ عدلیہ کوسیاسی کرنا ہم سب کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت ماآب چیف جسٹس عوام فیصلہ کریں گے۔ چیف جسٹس صاحب! عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے 10سال میں کیا کام کیا ہے؟ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تصاویراور پنجاب حکومت میں کارکردگی بارے بھی بیان دیا تھا۔