Live Updates

زرداری نے رضاربانی کانام بطورچیئرمین سینیٹ مستردنہیں کیا،خورشید شاہ

رضاربانی کےنام پرزرداری صاحب نےصرف نوازشریف کی آفرکاجواب دیا تھا،عمران خان کی وجہ سے نواشریف مزید مضبوط ہوجائیں گے،عمران خان کوپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 17:00

زرداری نے رضاربانی کانام بطورچیئرمین سینیٹ مستردنہیں کیا،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے واضح کیا ہے کہ آصف زرداری نے رضاربانی کا نام بطورچیئرمین سینیٹ مسترد نہیں کیا،زرداری صاحب نے صرف نوازشریف کی آفرکا جواب دیا تھا،عمران خان کی وجہ سے نواشریف مزید مضبوط ہوجائیں گے،عمرا ن خان کوپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نے رضا ربانی کانام بطورچیئرمین سینیٹ مسترد نہیں کیا۔ صرف نوازشریف کی آفر کاجواب دیا تھا۔ تاہم پیپلزپارٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔ہم نے پہلے بھی بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس اکثریت نہیں لیکن اپوزیشن اوراتحادیوں کوملا کر اکثریت بنتی ہے۔ سراج الحق او ر پرویزالٰہی سے بات ہوئی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو۔ لیکن میری ذاتی رائے سے پارٹی کی رائے اہم ہے۔عمران خان کی وجہ سے نواشریف مزید مضبوط ہوجائیں گے۔عمرا ن خان کوپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات