امام کعبہ کا شاندار کارکردگی پر موٹروے پولیس کو خراج تحسین

شہریوں کی رہنمائی اور حفاظت جہاد کی قسموں میں سے ایک ہے،الشیخ صالح بن محمد آل طالب سعوی حکومت پاکستانی عوام اور علماء کرام پر فخر کرتی ہے ،مستقبل میں تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:15

امام کعبہ کا شاندار کارکردگی پر موٹروے پولیس  کو خراج تحسین
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) اما م کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے موٹروے ٹریننگ کالج شیخوپورہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی رہنمائی اور حفاظت کرناجہاد کی قسموں میں سے ایک ہے اور یہ فریضہ پاکستان موٹروے پولیس بااحسن سرانجام دے رہی ہے جس پر میں موٹروے پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ انہیں موٹروے کالج آکر بڑا فخر اورخوشی محسوس ہو رہی ہے مجھے شہریوں کی رہنمائی کرنے والی موٹروے پولیس پر فخر ہے اور وہ موٹروے پولیس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت پاکستان کی حکومت ، عوام اور علمائے کرام پر فخر کرتی ہے ،اور مستقبل میں پاک سعودی تعلق مزید بلندیوں کو چھوئیں گے انہوں نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی کہ اللہ تعالی پاکستا ن اور اہل پاکستان کی حفاظت فرمائے تقریب سے وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدلکریم نے کہاا مام کعبہ کو حکومت پاکستان اور موٹروے پولیس کی طرف سے خوش آمدید کہا اور کہا کہ موٹروے پولیس فرض شناسی اورقومی جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے جن شاہرات پر موٹروے پولیس ہے وہاں حادثات کی شرح 70فیصد کم ہو ئی ہینموٹروے پولیس نے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے ، چار ہزار نئے جوان موٹروے پولیس میں بھرتی کئے جا رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لیے تمام عالم اسلام کی محبت اور تڑپ ہینسعودی عرب ہمارے لیے باعث عقیدت ہے ، پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے تقریب سے آئی موٹروے سید کلیم امام نے بھی خطاب کیا ، جبکہ تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سمیت موٹروے پولیس کے آفیسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر امام کعبہ کو موٹروے پولیس کی جانب سے یادرگار سوینر بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :