چیئرمین سینیٹ کیلئےہمارےنمبرمطلوبہ تعداد سےکہیں زیادہ ہیں،مشاہداللہ خان

ہماری گنتی 58ارکان تک پہنچ چکی، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاامیدوارہماری پارٹی کاہوگا یا ہماری مرضی سے ہوگا، سب سے بڑے بزنس مین آصف زرداری ہیں۔منیرہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 15:54

چیئرمین سینیٹ کیلئےہمارےنمبرمطلوبہ تعداد سےکہیں زیادہ ہیں،مشاہداللہ ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبرمطلوبہ تعداد سے کہیں زیادہ ہیں،ہماری گنتی 58ارکان تک پہنچ چکی، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاامیدوارہماری پارٹی کاہوگا یا ہماری مرضی سے ہوگا، سب سے بڑے بزنس مین آصف زرداری ہیں۔انہوں نے منیرہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبرمطلوبہ تعداد سے کہیں زیادہ ہیں۔

ہماری گنتی 58ارکان تک پہنچ چکی ہے۔ہم ہوا میں بات نہیں کرتے حقائق پربات کررہے ہیں۔فاٹا کے لوگ بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔ان سے بھی بات چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تھوڑی سے مزید مشاورت چل رہی ہے۔تاہم چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کااعلان آج یا کل صبح تک کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاامیدوارہماری پارٹی کاہوگا یا ہماری مرضی سے ہوگا۔کیونکہ مسلم لیگ ن سینیٹ کی بڑی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ سب سے بڑے بزنس مین آصف زرداری ہیں۔نوازشریف نے اگررضا ربانی کی بات کی ہے توانفرادی طورپردیا تھا،اس کاپیپلزپارٹی سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہاکہ 70سالوں کی پالیسیوں کیخلاف بغاوت کرتے ہیں یہی تووہ ہے جس کیخلاف ہم چل رہے ہیں۔