نوازشریف سےاہم مطالبہ کیا ہے، فاروق ستار

نوازشریف سے ملاقات میں رضا ربانی کانام زیربحث آیا،خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ اب سینیٹ میں ایک ہی حکمت عملی بنائیں گے۔سربراہ ایم کیوایم کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 15:32

نوازشریف سےاہم  مطالبہ کیا ہے، فاروق ستار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نوازشریف سے دفاترزواپس دلوانے کامطالبہ کیا ہے،نوازشریف سے ملاقات میں رضا ربانی کانام زیربحث آیا ہے،خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ اب سینیٹ میں ایک ہی حکمت عملی بنائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ۔

جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق باے چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف رضا ربانی کے حق میں ہیں۔نوازشریف سے ملاقات میں رضا ربانی کانام زیربحث آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا امیدوار چاہتے ہیں جوآئین و قانون کی بالادستی کیلئے کام کرے۔سینیٹ میں ایسی قانون سازی ہونی چاہیے جوہماری ضرورت ہے۔فاروق ستار نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی سے بات ہوئی ہے کہ اب سینیٹ الیکشن کیلئے ایک ہی حکمت عملی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے کہاکہ ہمیں کراچی میں ہمارے دفاتر واپس ملنے چاہئیں۔