سعودی عرب ، 15ہزارغیر قانونی تارکین وطن گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 10 مارچ 2018 14:32

سعودی عرب ، 15ہزارغیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) سعودی محکمہ امن عامہ نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سیکیورٹی فورس نے گزشتہ ہفتہ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے وا لوں کے علاوہ مختلف جرائم میں مطلوب 15ہزار595 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان میں 4555 افراد مختلف جرائم میں ملوث تھے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد مشتبہ ہیں۔ گزشتہ ہفتہ 3088 گاڑیاں ضبط ہوئیں جن میں سے 223چوری شدہ تھیں۔1223گاڑیوں کے مالکان کے پاس کاغذات نہیں تھے جبکہ 298 گاڑیوں پر مختلف جرائم میں رجسٹرڈ تھیں۔ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران شراب کی1622 بوتلیں ضبط کیں جبکہ 4246نشہ آور گولیاں بھی ضبط ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :