سعودی عرب ، مکہ المکرمہ میں دکان میں آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 10 مارچ 2018 13:59

سعودی عرب ، مکہ المکرمہ میں دکان میں آتشزدگی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں شہری دفاع نے گاڑیوں کی آرائشی اشیاءفروخت کرنے والی دکان میں آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان کرنل نایف الشریف نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ابو لہب محلے میں واقع دکان میں آگ لگی تھی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔ آتشزدگی سے دکان مکمل طور پر جل گئی۔ کم و بیش 40میٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔