پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچنی والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 مارچ 2018 00:00

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچنی والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے اکیسویں میچ میں سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو 26رنز سے شکست دیدی ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 22 کے انفرادی سکور پر کامران سمیت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز آندرے فلیچر تھے جو سمیت پٹیل کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ اگلی ہی گیند پر پٹیل نے ڈوئن اسمتھ کو بھی آو¿ٹ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔خوشدل شاہ اگلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین تھے جو شاداب خان کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ظفر گوہر نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور زلمی کے بلے بازوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

ظفر نے کپتان ڈیرن سیمی اور لائم ڈوسن کو کلین بولڈ کیا جبکہ محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب رہے۔سمیت پٹیل نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 15رنز بنانے والے حسن علی کو آﺅٹ کرکے پشاور کو 8واں جھٹکا دیا ۔اس سے قبل جے پی ڈومنی اور آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا جو کہ اسلام آباد کا پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑاسکور ہے۔

جے پی ڈومنی نے چار چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آصف علی دو چوکوں اور چار چھکوں کےساتھ 45 رنز بناکر نمایاں رہے،دونوں کے درمیان 71 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے اسلام آباد کے 182 رنز کے سکور میں کلیدی کردار ادا کیا۔اسلام آباد کے پہلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 27 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

اگلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز حسین طلعت تھے جو وہاب ریاض کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شاداب خان رن آﺅٹ ہوئے۔جے پی ڈومنی کے ساتھ 71 رنز کی شاندار شراکت کے بعد آصف علی 45 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فہیم اشرف ایک رن بناکر آﺅٹ ہوئے تاہم جے پی ڈومنی اختتام تک کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کا بڑے ہدف تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان ڈیرن سمی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان کی جگہ ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ میں فتح کے بعد پلے آف مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :