شام میں مظلوم مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 9 مارچ 2018 23:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) شام میں مظلوم مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران مظاہرین نے جی پی اوچوک سے چنارچوک تک مارچ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے شام کے مظلوم مسلمانوں پرجاری تاریخ کے بدترین مظالم کے خلاف شدیدغم وغصے کااظہارکرتے ہوئے شامی ،ایرانی وروسی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

اس طرح قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان کی کال پر جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیرقاری سیف اللہ سیفی،جنرل سیکرٹری قاری نویداحمدعباسی نے خطاب میں کہا کہ شامی مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں اوراس پراقوام عالم کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طورپرشام میں جاری جارحیت کی مذمت کرے اورشام کے سفیرکواحتجاج کے طورپرواپس بھیجاجائے،قاری سیف اللہ سیفی نے ترکی کے صدررجب طیب اردگان کو شام کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آوازبلند کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان رجب طیب اردگان سے سبق حاصل کرتے ہوئے شام میں جاری بدترین مظالم کے خلاف آوازبلندکریں،جے یوآئی مری کے مظاہرے میں مولانا ظفرالاسلام سیفی، انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،جماعت اسلامی کے سجاد احمدعباسی،پیپلزپارٹی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری مظہرمحمودعباسی، مسلم لیگ ن کے مرزاسہیل بیگ،قاصددفترعباسی سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :