پی ایف اے راولپنڈی ڈویژن کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی،پانچ پروڈکشن یوننٹس سر بمہر

جمعہ 9 مارچ 2018 23:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے 5پروڈکشن یونٹس اورفوڈ پوائنٹ کو غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ‘ صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیاگیا ہے جبکہ زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر 42,000جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے روالپنڈی اور اس کے مضافات میں کارروائیوں کے دوران گنج منڈی روڈ پر موجود ایم بی فوڈز( سنیک انڈسٹری)، حفیظ ٹریڈرز اورکراچی نمکو پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور لیبل کی غیر موجودگی پر پروڈکشن یونٹس کو سر بمہر کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایف اے راولپنڈی ڈویژن نے زائد ا لمعیاد اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی میں بیالیس ہزار روپے جرمانہ اور نوٹسز جاری کئے ہیں۔