جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ، شام کے بے گناہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حافظ حمد اللہ ودیگر مقررین کا خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 23:10

کوئٹہ۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے ۔ کوئٹہ میں ایک ریلی نکالی گئی جو جناح روڈ سے شروع ہو کرپریس کلب کوئٹہ پر اختتام پذیر ہوئی۔مظاہرین نے ہاتھوںمیں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء سے ضلعی صدر حافظ حمد اللہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بے گناہ مسلمانوں پر بم برسائے جا رہے ہیں جس میں خواتین بچوں سمیت سینکڑوں لوگ تاحال لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی ادارے تماشائی بن چکے ہیں ۔آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف جنگ مسلط کی گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام اور جمعیت علماء اسلام کے کارکن مظلوم شامی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی کال پر اظہار یکجہتی ہورہی ہے تاکہ پوری دنیا اور عالمی قوتوں کی توجہ شام کے بے گناہ عوام کی طرف مبذول کروائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شام کے بے گناہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جمعیت علماء اسلام دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں شامی عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھرپور آ واز اٹھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :