آصف علی زرداری نے عامر فدا پراچہ کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:46

آصف علی زرداری نے عامر فدا پراچہ کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عامر فدا پراچہ کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری نے فرحت اللہ بابر کی جگہ عامر فدا پراچہ کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے اس بارے پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔واضح رہے کہ سینیٹ میںالوادعی تقریر کے بعد سینیٹر فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری نے اپنے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :